ملک کا استحصالی نظام تبدیل کریں گے، نصرت واحد 

157

ن لیگ، اے این پی کی جانب سے انتخابی نتائج مسترد کرنا، قابل مذمت ہے، دورے پر کارکنان سے گفتگو

کراچی : پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر چیئرمین عمران خان و دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا استحصالی نظام تبدیل کریں گے۔ آزاد خارجہ پالیسی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ن لیگ، مجلس عمل، اے این پی کی جانب سے انتخابی نتائج مسترد اور پیپلز پارٹی ، متحدہ، پی ایس پی اور تحریک لبیک کی جانب سے تحفظات کے اظہار پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں ناکامی پر انتخابی نتائج قبول نہ کرنا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ ملک میں پر امن اور شفاف انتخابات میں سیکورٹی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ کراچی میں پہلی بار دھاندلی سے پاک انتخابات کا انعقاد کیا گیا اور بعض سیاسی جماعتوں کو بلیٹ پیپرز پر جعلی ٹھپوں کے مواقع فراہم نہ ہوسکے۔ شہر قائد کی عوام نے آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نصرت واحد نے پہلی مرتبہ دیربالہ، خوشاب، سرگودھا، مہمند ایجنسی کے بعض علاقوں میں خواتین کی جانب سے پولنگ کے عمل میں حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں خواتین کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو قبولیت نہیں ملی ہے۔ نوازشریف دوبارہ اقتدار حاصل کرکے مقدمات سے نجات چاہتے تھے لیکن ملک بھر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو الیکشن میں مسترد کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com