خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کون بنے گا؟ اسد قیصر اور عاطف خان بنی گالہ طلب

502

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلی کون ہوگا؟ پرویز خٹک دوبارہ یہ عہدہ سنبھالیں گے یا انہیں وفاق میں ذمہ داری سونپی جائے گی؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مشاورت کیلئے اسد قیصر اور عاطف خان کو بنی گالہ بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا بننے کی دوڑ میں صرف پرویز خٹک شامل نہیں ہیں بلکہ اب اس دوڑ میں پر ویز خٹک سمیت دو افراد شامل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کیلئے پشاور سے خصوصی طورپر اسد قیصر اور عاطف خان کو بنی گالہ طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کیلئے پرویز خٹک سمیت دو لوگ اور بھی فیورٹ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ