لیجنڈ بلے باز یونس خان نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کردی

72

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف کرکٹر یونس خان نے این اے 239سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد علیم خان غوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ علیم خان غوری تعلیم یافتہ اور ایماندار آدمی ہیں۔ان جیسے لوگوں کو منتخب کریں گے تو ان کی وجہ سے ملیر‘ماڈل کالونی ‘کھوکھرا پار‘رفاہ عام سوسائٹی اور شاہ فیصل کالونی جیسے علاقوں میں ترقی ہوگی اور یہ علاقے بھی تبدیل ہوں گے۔ یونس خان اپنے ویڈیوں پیغام میں مزید کہا کہ میری نیک خواہشات علیم خان غوری کے ساتھ ہیں جو کتاب کے نشان پر انتخاب لڑرہے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی وہ بھی متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ