مشیرربانی آرم ریسلنگ‘سینئر بوائز کیٹیگری کا ٹائٹل ہمایوں کے نام

61
مشیرربانی میموریل بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی انجینئر محفوظ الحق ‘احمد علی‘سید منیر علی قادری‘ڈاکٹر عارف حفیظ‘نصرت حسین‘محسن علی‘جاوید اقبال ودیگر کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
مشیرربانی میموریل بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی انجینئر محفوظ الحق ‘احمد علی‘سید منیر علی قادری‘ڈاکٹر عارف حفیظ‘نصرت حسین‘محسن علی‘جاوید اقبال ودیگر کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونیئر گرلز کیٹیگری میں قراتعلین عینی اور سینئر کیٹیگری میں جویریہ بٹ بوائز جونیئرمیں سرفراز احمد اور سینئر بوائز میں محمد ہمایوں نے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پہلا مشیر ربانی ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ میں 85آرم ریسلر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک ایسویسی ایشن کے اشتراک سے سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن اور کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد نمبر 3، کراچی میں ہوا۔ چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹ اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پرڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحید خان، وسیم علوی، راؤف بٹ، محسن علی خان، جاوید اقبال، نصرت حسین، سعید عالم، ایس ایم ناصر علی، کراچی آرم ریسلنگ کے صدر سید منیر علی قادری اور سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ بوائز چیمپئن شپ میں35کلوگرام ویٹ کیٹیگری انس احمدنے عدیل کو ہرا دیا۔ 40کلوگرام ویٹ کیٹیگری اویس نے حسن علی کو ہرا دیا۔ 45کلوگرام ویٹ میں عمیر نے وقاص احمد کو زیر کردیا۔ یمپئن شپ کے آخر میں مہمان خصوصی سندھ اولمپک کے سینئر نائب انجینئر محفوظ الحق اور سندھ اولمپک کے احمد علی راجپوت نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹ اور انعامات تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ