سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیا

142

عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی اپنا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستانی آج ووٹ ضرور ڈالیں، ووٹ ڈالنا آپ کا فرض ہے اور اپنے ملک کے لیے یہ فرض ادا کریں، اللہ نے جو موقع دیا ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں، میرے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے گھر سے ضرور نکلیں۔

imran-khan-5

صدر مملکت ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کیا۔خاتون اول بیگم محمودہ ممنون نے بھی اسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر نے سینیٹر سراج الحق نے لوئر دیر میں ثمر باغ میں ووٹ کاسٹ کیا۔

siraj ul haq

چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی اسکول برکت مارکیٹ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

saqib-nisar-1

سابق آرمی چیف راحیل شریف

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آبائی علاقے میں آئے ہوئے ہیں۔

raheel sharif

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نیب عدالت کے متنازع فیصلے کے باوجود گرفتاری دینے آئے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا چاہتی ہے، انشا اللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر شروع رکھیں گے بھاشا ڈیم اور سستے گھر بنائیں گے۔

shahbaz-sharif 1

بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو کے شہید میجر مجاہد بوائز اسکول پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

bilawal bhutto

آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ کی ایل بی او ڈی کالونی میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 13 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسمعیل خان میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں، نمائندوں کو پرکھیں اور اس کے مطابق اپنا ووٹ دیں۔

بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دونوں بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

bakhtawar bhutto and asifa bhutto

شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے آبائی علاقہ دیول میں گورنمنٹ بوائزسکول لسیاڑی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور ان کی اہلیہ نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود ہم حوصلہ کرکے میدان میں اترے، ملک میں 20 انتظامی یونٹس کی حمایت کریں گے۔

خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج  کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ