دوسرا ٹیسٹ ہیرا تھ کی تباہ کن بولنگ ،سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 199رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

48
کولمبو:سری لنکن بولر ہیراتھ چھٹی وکٹ حاصل کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کررہے ہیں

کولمبو (جسارت نیوز)رنگنا ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے جنوبی افریقا کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں با آسانی 199 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر دیا، جنوبی افریقن ٹیم 489 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، تھیونس ڈی بروئن کی شاندار سنچری اور ٹیمبا باووما کی 63 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، ہیراتھ نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، دیمتھ کرونارتنے کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقن ٹیم نے 139 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو تھیوس ڈی بروئن 45 اور باووما 14 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا، دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 123 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا ا سکور 236 تک پہنچا دیا، یہ پارٹنرشپ آئی لینڈرز کیلئے خطرہ بنتی جا رہی تھی کہ ہیراتھ نے باووما کو آؤٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ ڈالی، باووما نے 63 رنز بنائے، ڈی کوک بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنانے کے بعد ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، 280 کے اسکور پر پروٹیز کی آخری امید بھی دم توڑ گئی جب ڈی بروئن جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 101 کے اسکور پر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے، کگیسوربادا 18 رنز بنا کر چلتے بنے، 290 کے ا سکور پر پروٹیز کی آخری وکٹ گری جب ڈیل ا سٹین 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیراتھ نے 6 دلروون پریرا اور دانن جایا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

کولمبو:جنوبی افریقی کھلاڑی تھیبا سری لنکن اسپنر ہیراتھ کی گیند پر سوپ شوٹ کھیل رہے ہیں
کولمبو:جنوبی افریقی کھلاڑی تھیبا سری لنکن اسپنر ہیراتھ کی گیند پر سوپ شوٹ کھیل رہے ہیں
Print Friendly, PDF & Email
حصہ