۔25 جولائی کو کوئی مخلوق حق کا راستہ نہیں روک سکتی،جمعیت طلبہ عربیہ

48
جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت منعقدہ کنونشن میں راشد نسیم،محمد الطاف و دیگر فیڈرل بی ایریا میں خطاب کر رہے ہیں
جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت منعقدہ کنونشن میں راشد نسیم،محمد الطاف و دیگر فیڈرل بی ایریا میں خطاب کر رہے ہیں

کراچی (پ ر) ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلیے 25 جولائی کو کوئی مخلوق حق کا راستہ نہیں روک سکتی، دین اور سیاست کو الگ کرنے والے مغرب کے آلہ کار اس الیکشن میں بے کار ثابت ہوں گے۔ ان شاء اللہ کلمہ توحیدکی بنیاد پر حاصل کی گئی ریاست میں نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کی منزل بہت قریب ہے۔ ملک کی نظریاتی اساس کی حفاظت دینی مدارس کے طلبہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے فیڈرل بی ایریا میں جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کے عظیم الشان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ