سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا

264

کراچی: سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا۔

کراچی میں گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران گدھے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگیا تھا۔

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل کی جانب سے اس گدھےکو ریسکیو کیا گیا اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

اےسی ایف اینیمل کے مطابق سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا ہے۔

اے سی ایف اینیمل کی فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ روز اس کی حالت بہتر تھی، وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اور بہتر طریقے اپنی غذا بھی لی۔

اے سی ایف اینیمل کی جانب سے کہا گیاہےکہ واقعے کے بعد یہ جانور صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران گدھے کو صرف اس بنا پر نشانہ بنایا گیا کہ اس پر ایک سیاسی حریف کا نام تحریر تھا۔

انسانی حیوانیت کے اس واقعے پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی مذمت بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود ایک سیاسی جماعت کے کارکنان پر کوئی اثر نہ ہوا اور 18 جولائی کو ایک اور گدھے کو سیاسی اختلاف کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ