امریکا: کشتی حادثے میں ہلاک 17 میں 9 افراد کا تعلق ایک خاندان سے

38
جیفرسن سٹی: امریکا میں کشتی حادثے کے بعد امدادی کارروائی‘ شہریوں نے ڈوبنے والوں کی یاد میں پھول رکھے ہیں
جیفرسن سٹی: امریکا میں کشتی حادثے کے بعد امدادی کارروائی‘ شہریوں نے ڈوبنے والوں کی یاد میں پھول رکھے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میسوری کی ایک جھیل میں کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں 17افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے، جبکہ 14فراد کو بچا لیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ذرائع کے مطابق میسوری کے شہربرانسن کے نواح میں واقع جھیل ٹیبل راک میں اچانک آنے والے طوفان نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر لائف جیکٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ مسافروں کے مطابق کشتی کا سفر شروع ہونے سے قبل کپتان نے واضح کیا تھا کہ سفر پرسکون رہے گا اور لائف جیکٹس کی قطعاً ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ واضح رہے کہ کشتی کا ملاحبھی ڈوبنے والوں میں شامل ہے۔ امریکی حکومت کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
امریکا/کشتی حادثہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ