لائیو اسٹاک نمائش میں 100 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی

147

کراچی:کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ پاکستان پولٹری ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک نمائش کا آج اتوار کو آخری دن ہے ،نمائش کا مقصد ان شعبوں میں موجود قومی و بین القوامی کاروباری شخصیات کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس سے ملکوں کے مابین معاشی تعلقات قائم ہوسکیں اس موقع پر 100 سے زائد ملکی لائیو اسٹاک کمپنیوں نے شرکت کی

جن کا تعلق اجناس ،مشینری ، بریڈ ، انشورنس اور ادویات سے ہے جبکہ دیگر بین اقوامی ممالک میں نیدرلینڈ ، امریکہ ،چائنہ ، تھائی لینڈ ،یوکے ، آسٹریلیا،ترکی ، ہنگری ، کینیڈا اور مالیئشیا کے نمائندگان شامل ہیں مختلف ممالک نے اس نمائش کو معاشی اعتبار سے انتہائی خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ لینڈ مارک اور ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کے لئے امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا

جبکہ پاکستان زرعی ملک ہے جہاں لائیو اسٹاک کے حوالے سے بہت گنجائش موجود ہیں اور اس نمائش میں مختلف معاہدے بھی طے کئے جا رہے ہیں ۔کمپنیوں کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ یہ نمائش لائیو اسٹاک کے شعبہ سے 1192095-lhr_sacrificeanimal_app-1475359475-271-640x480وابستہ افراد کے لئے مزید معاشی مواقعوں کے دروازے کھولے گی جس طرح دنیا بھر کے ممالک تمام شعبوں میں جدت اختیار کر کے معاشی اعتبار سے بلندیوں کو چھو رہے ہیں اسی طرح پاکستان کے تمام شعبہ بلخصوص لائیو اسٹاک کے شعبہ میں جدت لانے کی ضرورت ہے تا کہ بہتر نتائج میسر آسکے اس موقع پر نمائش میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے

لینڈ مارک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی ہمدانی کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی نمائش پاکستان میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے جہاں قومی اور بین القوامی سمیت تمام ملکی اسٹیک ہولڈرز کی شراکت داری کو یقینی بنایا گیا ہے تا کہ لائیو اسٹاک 249 پولٹری اور ڈیری سیکٹر کو ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شعبہ کا مستقبل تابناک ہے اور جس طرح پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن 249 ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن ,پاکستان گوٹھ ایسوسی ایشن , سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ،ڈیری لیک ، کیٹل کٹ اور سمیڈا کے عہدادران نے اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے

اس نمائش کو کامیاب بنایا ہے ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش امید کی ایک کرن ہے جس سے فارمرز کو بڑی امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں جس طرح لوگوں نے اس پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں اور اب ہم سب کو اس شعبہ کی ترقی کے لئے جدید طرز کو اپنانے کی ضرورت ہے مختلف فارمرز نے دودھ کے حوالے سے مشینری اور ادوایات کی ڈیلز کی ہیں جو فارمرز کے لئے انتہائی ضروری تھی جس کے باعث بیشتر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری اور مویشیوں پر لگنے والی لاگت میں کمی واقع ہوگی تو یقیناًاس کا فائدہ عوام تک پہنچے گا جس سے حقیقی معنوں میں ملکی معیشت کو فروغ ملے گا دوسری جانب اس نمائش میں متعلقہ شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر اس چیز کا احساس دلایا ہے کہ یہ نمائش کس قدر اہمیت کی حامل ہے جو تین روز تک جاری رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com