چمن: سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 5 افراد زخمی

80
چمن:بم دھماکے میں تباہ ہونے والی موٹرسائیکل چھوٹی تصویر میں جائے وقوع پرخون پڑا ہوا ہے
چمن:بم دھماکے میں تباہ ہونے والی موٹرسائیکل چھوٹی تصویر میں جائے وقوع پرخون پڑا ہوا ہے

چمن (آن لائن) چمن میں مال روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے مال روڈ پر اس وقت موٹر سائیکل نصب ریموٹ بم دھماکا کیا گیا جب وہاں سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پیٹرولنگ کرتے ہوئے گزر رہی تھی، اس واقعے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے، 10 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 12 سے زاید
گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ واضح رہے کہ دہشتگردی کا ہائی الرٹ چمن میں صبح سے جاری کیا گیا تھا اور اس ضمن میں عوامی نیشنل پارٹی کا چمن میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کیا گیا تھا ۔ واقعے کے بعد ایف سی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email