دھاندلی ہوئی تو عوام نتائج مسترد کردیں گے، سردار عبدالرحیم 

49
جی ڈی اے رہنما سردار عبدالرحیم پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
جی ڈی اے رہنما سردار عبدالرحیم پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران کھلم کھلا پیپلز پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں ،ان کی لسٹ ہمارے پاس موجود ہے۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو سندھ کے عوام انتخابی نتائج مسترد کردیں گے،سندھ میں سیاسی طور پر پیپلز پارٹی ہارچکی ہے، پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ہے موجودہ پیپلز پارٹی زرداری لیگ ہے، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کو سندھ میں بہت زیادہ عوامی پزیرائی مل رہی ہے، انتخابات میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس جیتے گا اور سندھ میں حکومت بنائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالکریم شیخ بھی موجود تھے۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالکریم شیخ بھی موجود تھے۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کی نگران حکومت پر ہم پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ،ہم حکومتی مشینری اور سابق پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہم کوئی فرق نہیں سمجھتے اور الیکشن کمیشن کی بھی آئینی ذمے داری ہے کہ وہ صاف و شفاف الیکشن کرائے لیکن وہ بھی اپنی ذمے داری بہتر طریقے سے انجام نہیں دے پارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے ،وہ صاف و شفاف الیکشن کرائے اور اس کی مدد کرنے کے لیے آئینی طور پر غیر جانبدار حکومت بنائی جاتی ہے ، حکومت صرف وزیر اعلیٰ کا نام نہیں ہے ، حکومتی مشینری جب تک غیر جانبدار نہیں ہوگی تو صاف و شفاف الیکشن کرانا ناممکن ہے۔
سردار عبدالرحیم

Print Friendly, PDF & Email
حصہ