پی ٹی آئی کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے،بختاور بھٹو

224

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے جلسوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔

اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے لے بے چارے کا لفظ استعمال کیا اور کہا ہے کہ ویڈیوز کو تو فوٹو شاپ بھی نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہو گیا، جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات کو بنایا جائے یا گرمی کو، لیکن حقائق کچھ اور ہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جیالوں نے اپنے چیئرمین کے لیے نہ بارش کی پروا کی اور نہ ہی تپتے سورج کی، جیالے گرمی اور بارش میں بھی رات کو3 تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظار کرتے رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ