مشیر ربانی میموریل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کل منعقد ہوگی

61
سیکریٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن احمد علی کو خالد بروہی ایک تقریب میں اجرک کاتحفہ پیش کررہے ہیں
سیکریٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن احمد علی کو خالد بروہی ایک تقریب میں اجرک کاتحفہ پیش کررہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن اور کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر سرپرستی پہلا مشیر ربانی میموریل آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ کل بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس،ناظم آباد نمبر3 کراچی میں منعقد ہوگی۔سندھ آرم ریسلنگ کے ایسوسی ایشن کے صدر فرازاحمد خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواور کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سید منیر علی قادری ، سیکریٹری سند ھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کاشف احمد فاروقی، کراچی کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی، ڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحیداور قدسیہ راجہ نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے اس چیمپئن شپ کی تمام تیاریوں کے بارے میں بتایا اور مختلف کمیٹیوں کا اعلان کیا جس میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ گل فراز احمد خان ،چیئر مین ٹورنامنٹ سید منیر علی قادری ، اسسٹنٹ چیئر مین ٹورنامنٹ کمیٹی فیض الہادی ، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اورمس قدسیہ راجہ ، اور کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحید، وسیم علوی، طارق حفیظ، عبدالرؤف بٹ، عظمیٰ شیخ، نبیلہ بانو، مہرین اکرم، اسد ظہیر، مقصود احمد اور عمر شاہین دراز شامل ہیں۔یہ چیمپئن شپ کرانے کا مقصدسابقہ نیشنل ، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور سندھ اسپورٹ کے کنسلٹنٹ رازق ایچ ربانی کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔کیونکہ رازق ربانی صاحب کی کھیلوں میں گزشتہ 40 سال سے وہ کھیل اور کھلاڑی دونوں کی خدمت کرتے رہے ہیں ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کرینگے اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ