زمبابوے کیخلاف چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کی سخت پریکٹس 

28
بلاوایو: زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ لائن میں مزیدبہتری کے لیے نیٹ پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں 
بلاوایو: زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ لائن میں مزیدبہتری کے لیے نیٹ پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں 

بلاوایو(جسارت نیوز)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5میچز پر مشتمل ون ڈے سیریزکا چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا۔فتوحات کی ہیٹ ٹرک اور سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پرشاہینوں کا مورال بلند ہے،قومی ٹیم نے نظریں کلین سوئپ پر مرکوز کرلیں۔پاک زمبابوے ون ڈے سیریزمیں زمبابوے پردھاک بٹھانے کیلئے شاہین پھراونچی اڑان بھرنے کوتیارہیں۔چوتھے ون ڈے میں بھی فتح کے لیے بھرپور پریکٹس کی گئی ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق 12:15بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کو سیریزمیں 3 صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،کھلاڑیوں کی نظریں انفرادی اورٹیم رینکنگ میں بہتری پرلگی ہیں۔پاکستان نے پہلا میچ 201رنز، دوسرا 9وکٹوں سے جیتااورتیسرے میچ میں زمبابوے کوصرف 67رنزپرآوٹ کرکے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔دوسری طرف زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی پلیئرز نے بلاوایو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔5 کوئینز اسپورٹس کلب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعطم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے غیر رسمی پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور نیٹ پر بولنگ بیٹنگ پریکٹس کی۔ دیگر پلیئرز نے آرام کرنے کو ترجیح دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ