پی ٹی سی ایل گروپ نے4 % وائے او وائے کی ترقی حاصل کی

67
پی ٹی سی ایل کے پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان صدر و سی ای او ڈاکٹر ڈینئل رٹز کررہے ہیں 
پی ٹی سی ایل کے پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان صدر و سی ای او ڈاکٹر ڈینئل رٹز کررہے ہیں 

اسلام آباد (کامرس نیوز)ملک میں ICTخدمات کی معروف فراہم کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30 جون 2018 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج اور 1روپیہ فی حصص عبو ری منافع کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں کیا ۔ گروپ کمپنیوں کی مجموعی طور پر مثبت کارکردگی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال 2018 کی پہلی ششماہی میں 4 % YOY ترقی کر کے60.7 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی دوسری سہ ماہی کے دوران QoQ کی آمدنی 2 % بڑھ گئی ۔ موبائل فون مارکیٹ میں سخت مقابلے کے باوجود یو فون نے 5% YOY ترقی کی۔
پی ٹی سی ایل مائیکرو فنانسنگ کے ایک ذیلی ادارے یو بینک نے سال 2017 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 71% کی شاندارترقی کی ۔ پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ منافع 57% زائدرہا ۔ تاہم مجموعی طور پر پی ٹی سی ایل گروپ کاخالص منافع 45% فیصد کمی کا شکار ہوا ۔جس کی بنیادی وجوہات روپے کی قدر میں 1.1 ارب کی کمی اور 1.3 ارب روپے کی گزشتہ سال کی مثبت ایڈجسٹمنٹ تھیں ۔ سازگار حالات کی صورت میں پی ٹی سی ایل کا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 28% زیادہ ہوتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ