مٹی اورکیڈا کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے

45
میمن انڈسٹریل اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد صدرصدر کیڈا محمدرضوان کو انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں
میمن انڈسٹریل اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد صدرصدر کیڈا محمدرضوان کو انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن انڈسٹریل اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (مٹی) اور کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا)کے مابین انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ کی سہولیت کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔معاہدے پر انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد اور کیڈا کے صدر محمدرضوان عرفان نے دستخط کیے۔ایچ ایم شہزاد کے مطابق ایم او یو کے تحت کیڈا کی جانب سے فرض،ایئرکنڈیشنڈ،یو پی ایس رپیئرنگ اور انسٹالیشن،موبائل ریپئرنگ، کمپیوٹراکاؤنٹنگ اور دیگر شعبوں میں میمن انڈسٹریل اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں فنی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کوتربیت کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے خوشی کی بات ہے کہ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن تعلیم سے فراغت پانے والے انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو روزگار دلوانے میں بھی مدد کرے گا۔
،کراچی کے بچوں کو روزگار ملے گا تو ان کا گھرانہ بھی خوشحال ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ