ڈیل جی سیریز کو پاکستان میں شروع کردیا گیا

47
ڈیل کے پاکستان رگبی یونین کے ساتھ پارٹنرشپ میں نئی سیریز جی 7سیریز کے اعلان کے موقع پر گروپ فوٹو
ڈیل کے پاکستان رگبی یونین کے ساتھ پارٹنرشپ میں نئی سیریز جی 7سیریز کے اعلان کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپنے صارفین کو گیمنگ کے بہترین تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ڈیل نے پاکستان رگبی یونین کے ساتھ پارٹنرشپ میں اپنی نئی سیریز جی 7سیریز کا اعلان کیا ۔ڈیل کے گیمنگ پورٹ فولیوکو مزید وسیع کرنے کے لیے بنائے جانے والے یہ پی سی ماڈرن انجینئرنگ کا شاہکار ہیں جس میں گیمرز کو گیم پلے کا بہترین تجربہ میسر آئے گا۔تمام سطح کے پلیئرز کے لیے ڈیل نے معیاری ونڈوز 10 گیمنگ پی سیز تیار کیے ہیں ۔ ان میں ڈیل جی 3، 15، اور جی 7،15، گیمنگ کی قیمت کم ہے تاکہ ہر طبقے کا پلیئر گیمنگ کے بہترین تجربے سے استفادہ حاصل کرے۔ کمپیوٹر گیمز کے لیے تیار ان لیپ ٹاپس میں 8 جنریشن انٹیل174 کور 153 اعلی کارکردگی پروسیسرز اور NVIDIA 174 174GeForce 10 GTX، تھرمل مینجمنٹ سلوشن، انٹیلی جنٹ کنٹینٹ پرائیوریٹائزیشن سافٹ ویئر ، اینٹی گلیر آئی پی ایس پینل اور دیگر اضافی خصوصیات شامل کی گئی ہیں تاکہ گیمرز بہترین مصنوعات سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیل پاکستان و افغانستان کے کنٹری جنرل منیجرک نوید سراج نے کہا کہ ’ہم ڈیل جی سیریز کو پاکستان میں شروع کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔
کیونکہ پاکستان میں ڈیل گیمنگ پورٹ فولیو مزید مضبوط ہوگا۔ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کے قابل قدر صارفین کو بھی دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے مزین مصنوعات فراہم کریں جو معیاری بھی ہوں اور مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں۔آج ہم نے ایوارڈ یافتہ پروڈکٹس متعارف کروائی ہیں جس سے ہمارا پورٹ فولیو مزید مستحکم ہوگا اور ہم پر امید ہیں کہ پاکستانی صارفین خصوصاً نوجوان طبقہ ڈیل جی سیریز لیپ ٹاپس کی پرفارمنس سے مطمئن اور لطف اندوز ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ