کرکوک دھماکوں سے لرز اٹھا‘ شہری جاں بحق‘ دیگر 17 زخمی

101
کرکوک: بم دھماکے کے نتیجے میں دکان کا شیشہ چکناچور ہوگیا ہے‘ تباہ ہونے والی گاڑی کے گرد پولیس اہل کار اور شہری جمع ہیں
کرکوک: بم دھماکے کے نتیجے میں دکان کا شیشہ چکناچور ہوگیا ہے‘ تباہ ہونے والی گاڑی کے گرد پولیس اہل کار اور شہری جمع ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والے 9 دھماکوں کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کرکوک شہر کی ایک شاہراہ پر واقع فارم ہاؤس کے قریب ہوئے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے 3 ’کاتوشا‘ راکٹ کرکوک اسپتال پر داغے گئے جو کہ اس کے احاطے میں گرے۔ دھماکوں کے بعد اسپتال اور آس پاس کے علاقوں میں حفاظتی اقدامات سخت کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکا کرکوک شہر کے ایک تجارتی علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بم سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عراقی فوج نے موصل اور ملک کے دوسرے میں داعش کے خاتمے کے دعوے کر چکی ہے تاہم ابھی بھی عراقی شہروں میں دہشت گرد تنظیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔
عراق ؍ دھماکے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ