انٹرڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ‘میرپورخاص نے ٹھٹھہ کو شکست دیدی

65
میرپور خاص کے کپتان تاج وسان اور ٹھٹھہ کے کپتان لال کمارنے ٹورنامنٹ شاندار سنچری اسکور کی
میرپور خاص کے کپتان تاج وسان اور ٹھٹھہ کے کپتان لال کمارنے ٹورنامنٹ شاندار سنچری اسکور کی

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے ٹھٹھہ کی ٹیم کو 4وکٹو ں سے ہراکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی،میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے سہ روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میرپورخاص کی ٹیم نے پہلی اننگ میں کپتان تاج وسان کی شاندار سنچری کی بدولت 299رنز بنائے تاج وسان نے 16چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 129رنز کی اننگ کھیلی جبکہ محمد صدام نے 52،اور نعمت خان نے 35رنز بنائے۔ ٹھٹھہ کی جانب سے محمد عابد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں ٹھٹھہ کی ٹیم پہلی اننگ میں 149بناکر فالو آن کا شکار بنی عرفان علی اور لال کمار 33,33,رنز بناسکے میرپورخاص کے لیگ اسپنر ریحان نظام نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 7وکٹیں حاصل کیں جبکہ تاج وسان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا فا لو آن کے بعد دوسری اننگ میں ٹھٹھہ کی ٹیم نے کپتان لال کمار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 294رنز اسکور کر ڈالے لال کمار نے 18چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے نا قابل شکست رہتے ہوئے 165 ر نزکی خوبصورت اننگ کھیلی جبکہ جمیل احمد نے 46 رنز کا اضافہ کیا میرپورخاص کے شیران ملک نے 5اور ریحان نظام نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا میرپورخاص کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 145رنز کا ہدف ملا جو میرپورخاص کی ٹیم نے 6وکٹوں پر حاصل کرلیا بہرام خان نے 42،اور نعمت خان نے 28رنز بنائے ٹھٹھہ کے جمیل احمد نے 4کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا کھیلے گئے میچ میں اختر علی اور عاصم علوی نے امپائرنگ جبکہ عاطف بلوچ نے آفیشل اسکورنگ کے فرائض انجام دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ