سی پیک جیسے مضبوط منصوبے سے پاکستانی معیشت میں جان پڑے گی، معین الدین حیدر

42
سابق گورنرسندھ معین الدین حیدر کاسی پیک بزنس فورم کی جانب سے سی پیک پرسیمینار کے موقع پر دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
سابق گورنرسندھ معین الدین حیدر کاسی پیک بزنس فورم کی جانب سے سی پیک پرسیمینار کے موقع پر دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنرسندھ معین الدین حیدرنے کہا ہے کہ سی پیک پرایسٹ انڈیاکمپنی کے دوسرے روپ کا تاثر غلط ہے، وہ دور چلاگیاکہ کوئی ہمیں ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر غلام بنالے، سی پیک پاکستان کے حق میں اچھا ہے، سی پیک کو عوام کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے حکومت کو جتنی محنت کرنی چاہیے تھی وہ نہ کی گئی، تاہم سی پیک جیسے مضبوط منصوبے سے پاکستانی معیشت میں جان پڑے گی، روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کومقامی ہوٹل میں سی پیک بزنس فورم کی جانب سے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک )پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجس کا اہتمام ایس ایم ایچ انٹرنیشنل پی آر اینڈ ایونٹس نے کیا تھا۔سیمینار سے یو اے ای میں پاکستان کے سابق سفیرجمیل احمدخان،محمداویس ،شیخ ہمایوں سعید، گوادرچیمبرکے محمدعزیرارشد،Wang Zihai، غلام رسول بلوچ،ڈاکٹر شیرعلی رضوی،مسز غزالہ ہمایوں اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ محمد ہمایوں، مسٹر وین زی،ثاقب فیاض مگوں،خرم اعجاز شبیر منشا چھرا، سلطان رحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔معین الدین حیدر نے کہا کہ جو ملک خسارے میں جارہا ہو،غیرضروری امپورٹس ہوں، جوملک معاشی طور پر ڈوب رہا ہو وہاں چین وہ واحد ملک ہے جو60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان لایا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج ٹی وی چینلوں پر فضولیات کی بھرمار ہے، چار لوگوں کو بیٹھا کر آپس میں جھگڑے کرائے جاتے ہیں اس سے بہتر ہے کہ قوم کو سی پیک کے بارے میں بتایا جائے ۔چیئرمین چائنافیئر۔پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس zihai wang نے کہا کہ سی پیک چائنا پاکستان دوستی کا ثمر ہے، اس سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ سینٹرل ایشیائی ممالک،یورپ،رشیا کو بھی فائدہ ہوگا۔
جمیل احمد خان نے کہا کہ چائنا اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا، گوادر بہترین محل وقوع ہے، سی پیک سے پاکستان کے ہزاروں افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر،چیئرمین ہمارا پاکستان سوشل فورم ہمایوں سعیدنے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگاورپاکستان کی ترقی کا زینہ بنے گا ۔ محمداویس نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی اکنامی کو ترقی ملے گی۔انہوں نے سی پیک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔گوادرچیمبر کے محمدعزیرارشد نے کہا کہ گواد میں 3لاکھ گیلن روزانہ پانی کی فراہمی کے2 پلانٹ لگ رہے ہیں جن کا آغاز ستمبر2018 میں ہوگا۔ مسز غزالہ ہمایوں نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبہ ہمارے ملک کی تقدیر سنوارے گا،چین کے لوگ زبان کے پکے اور سنجیدہ لوگ ہیں اور وہ اس منصوبے کے لیے تمام شاہراہوں کو خود ہی ڈیولپ کریں گے اس لیے ہمیں اس منصوبے کے لیے کسی قسم کے شبہات رکھنے نہیں چاہئیں۔ڈاکٹر شیرعلی رضوی نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چائنا کے عوام کا منصوبہ ہے کسی سیاسی جماعت کا نہیں اس لیے اس منصوبے کو سیاسی مفادات اور تنازعات سے پاک رکھا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ