دنیا کی 7 فٹ 2 انچ طویل القامت خاتون46برس کی عمرمیں چل بسیں

146

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دنیا کی طویل القامت خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی زینب بی بی 46برس کی عمر میں فیصل آباد میں انتقال کرگئی ۔

تفصیلات کے مطابق طویل القامت خاتون زینب بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی دیہات 285 گ ب کی رہائشی تھیں، زینب بی بی دنیا کی دوسری جبکہ ایشیا کی پہلی طویل القامت خاتون تھیں، طویل القامت عورت ہونے پر 2003میں زینب بی بی کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کیا گیاتھا۔

 زینب بی بی کی عمر 46 سال جبکہ قد 7 فٹ 2 انچ تھا۔،زینب بی بی ہائی بلڈ پریشر، شوگر کی بیماری میں بھی مبتلا تھیں،گردے کے عارضے میں مبتلا زینب بی بی الائیڈ  ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ  دم توڑ گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ