ایم کیوایم نے شہر قائد کو مسائلستان بنا دیا‘ سید رضوان شاہ

59

کراچی(انٹر ویو /محمد علی فاروق) متحدہ مجلس عمل کے پی ایس 122سے امیدوار سید محمد رضوان شاہ حیدر آباد گھمبٹ خیر پور میں 14 اگست 1981کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے علاقے بفر زون میں واقع مہران پبلک اسکول سے حاصل کی اور داود انجینئر نگ کالج سے بی ای الیکٹرونکس کی ڈگری حاصل کی ‘ جماعت اسلامی معمار زون کے امیر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کر رہے ہیں
۔ سید محمد رضوان شاہ نے نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور قرآن کی دعوت لے کر اٹھو اور دنیا پر چھا جاؤ ہے‘ اس ہی منشور کے تناظر میں دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل کی صورت میں نظر آرہا ہے‘ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے آئین میں رہتے ہوئے اسلامی نظام کی جدوجہد کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری جماعتوں کے منشور میں اسلامی نظام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی‘ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ کرنے کی جد جہد کرتی رہی ہیں‘ ایم کیوایم نے شہر قائد کو مسائلستان بنا دیا اور وہ30 سال سے اس پالیسی پر گامزن ہے کہ پہلے مسائل پیدا کیے جائیں اور پھر اس کے حل کے لیے کوشش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب پی ایس 122میں رجسٹرڈ ووٹرز79ہزار213ہیں ‘ انتخابات میں ہم نے ووٹر ز کی سہولت کے لیے اپنے حلقہ انتخاب میں موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جس کے تحت ووٹرز کے شناختی کارڈ کا نمبر اندارج کرتے ہی اس کا ووٹر لسٹ میں نام، ولدیت، پتا، بک نمبر، سلسلہ نمبر، گھرانہ نمبر، پولنگ اسٹیشن نمبر اور بوتھ نمبر سامنے آجاتاہے ، جس سے ووٹر کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تھارو مینگل ، مسلم گوٹھ ، پیر بخش گوٹھ ، جنجار گوٹھ ، اور موکھی کے رہائشیوں کو مکانات کے مالکانہ حقوق دلوانے کے لیے جدوجہد کی جائے گی‘ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ