ایتھوپیا میں 20برس بعداریٹیریا کا سفارت خانہ کھل گیا

54
ادیس ابابا: اریٹیریا کے صدر اسیاس افور کی ایتھوپیا میں اپنے سفارتخانے پر ملکی پرچم لہرا رہے اور وزیراعظم ابئی احمد سے عمارت کی چابیاں وصول کررہے ہیں
ادیس ابابا: اریٹیریا کے صدر اسیاس افور کی ایتھوپیا میں اپنے سفارتخانے پر ملکی پرچم لہرا رہے اور وزیراعظم ابئی احمد سے عمارت کی چابیاں وصول کررہے ہیں

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) اریٹیریا حکومت نے 20 برس بعد ایتھوپیا میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا۔ 1998ء میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث سفارتخانہ بند کر دیاگیاتھا اور اب دونوں ممالک میں تنازع ختم ہونے کے بعد سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں، جس کے بعد 20سال سے بند سفارت خانہ بھی کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر اسیاس افورکی نے سفارتخانے میں اپنے میزبان وزیراعظم ابئی احمد کے ہمراہ اریٹیریا کا پرچم بلند کیا۔ ایک سرکاری تقریب کے دوران ایتھوپیا کے وزیراعظم ابئی نے سفارت خانے کی چابیاں اریٹیریا کے صدر کے حوالے کیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ