اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےزخمی ہونے والا فلسطینی دم توڑ گیا

56
غزہ: ساری داہور شوبکی کا جسد خاکی تدفین کے لیے لے جایا جارہا ہے
غزہ: ساری داہور شوبکی کا جسد خاکی تدفین کے لیے لے جایا جارہا ہے

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا۔ غزہ وزارت صحت کے مطابق 28 سالہ ساری داہودشوبکی اسپتال میں کئی ہفتے تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد شہید ہوگیا۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کی گردن میں گولیاں ماری تھیں، جس کے نتیجے میں اس کا جسم مفلوج ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ شوبکی کی شہادت کے بعد 30 مارچ 2018ء سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 16 ہزار زخمی ہیں، جن میں سے 55 جسمانی طورپر معذور ہو چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ