بیلٹ پیپر کا پرانا شفاف انتخابات میں رکاوٹ ہے،شوریٰ ہمدرد

70
کموڈور (ر) سدید انور ملک، جسٹس (ر) حاذق الخیری کی زیر صدارت ’’آئندہ انتخابات، عوامی توقعات، ضابطۂ اخلاق اور ووٹر کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کراچی کے اجلاس سے مقامی ہال میں خطاب کر رہے ہیں۔
کموڈور (ر) سدید انور ملک، جسٹس (ر) حاذق الخیری کی زیر صدارت ’’آئندہ انتخابات، عوامی توقعات، ضابطۂ اخلاق اور ووٹر کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کراچی کے اجلاس سے مقامی ہال میں خطاب کر رہے ہیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کموڈور (ر) سدید انور ملک نے کہا ہے کہ قومی حکومت ملکی مسائل کا حل ہے اس لیے ملک میں قومی حکومت تشکیل دی جانی چاہیے، ملکی مسائل اتنے گمبھیر ہوچکے ہیں کہ انہیں مل جل کر ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ وہ گزشتہ روز جسٹس (ر) حاذق الخیری کی زیر صدارت ’’آئندہ انتخابات، عوامی توقعات، ضابطۂ اخلاق اور ووٹر کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کراچی کے اجلاس سے مقامی کلب میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آنے والے عام انتخابات کے نتیجے میں’’ ہنگ پارلیمنٹ ‘‘ وجود میں آئے گی، اس صورت میں ’’قومی حکومت‘‘ کا قیام آسان ہو جائے گا بشرطیکہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات اور پارٹی مفادات کو بھلا کر قومی مفاد میں ایک ہو جائیں اور قومی حکومت تشکیل دیں۔ ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹراور سی ای او اُسامہ قریشی نے کہا کہ ملک کے لیے جمہوریت ناگزیر ہے اسے تعلیم کے ذریعے مستحکم کیا جائے، فروغ تعلیم سے ہی جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں آج بھی ہم فرسودہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کے نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں حالانکہ نادرا کے پاس پورے ملک کے افراد کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہے ، فرسودہ نظام کو جس قدر جلدی تبدیل کر کے بایومیٹرک سسٹم کو اپنایا جائے تو یہ یقیناًصاف و شفاف الیکشن کی جانب ایک مثبت قدم ہوگا۔اس موقع پرپرویز صادق، جنرل (ر) سکندر حیات،پروفیسر محمد رفیع، ڈیفنس ریذیڈنٹس سوسائٹی کے صدر ظفر اقبال، ڈاکٹر ابوبکر شیخ،ہمدرد یونیورسٹی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ملاحت شیروانی،ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن نے بھی خطاب کیا۔اجلاس نے ایک متفقہ قرارداد تعزیت کے ذریعے معروف مزح نگار مشتاق احمد یوسفی ، معروف سفارت کار اور شوریٰ ہمدرد کے سابق اسپیکر مہدی مسعود، اسپیکر شوریٰ ہمدرد بشریٰ رحمن کے شوہر میاں عبدالرحمن، رکن شوریٰ صفیہ ملک کی والدہ اور دوسری رکن شوریٰ قدسیہ اکبر کے شوہر محمد اکبر کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ