صحافی سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کیلیے واٹربورڈتعاون کرے گا، ایم ڈی

58
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے کے موقع پر گروپ فوٹو
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ صحافی سو سائٹی کیلیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کراچی پریس کلب سے ہر ممکن تعاون کرے گا ،سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کیلیے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے گی جبکہ آبادی ہونے پر لائنوں کے ذریعے پانی کی باقاعدہ فراہمی شروع کردی جائے گی۔ صحافیوں کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر دورہ کرتے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کراچی پریس کلب کے عہدیداران کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمدخان ملک ، جنرل سیکرٹری مقصود یوسفی ،جوائنٹ سیکرٹری نعمت خان ،گورننگ باڈی کے اراکین سعید سربازی،کفیل الدین فیضان،نعیم سہو ترا، سینئر صحافی طاہر عزیز ،شاہد مصطفی ،کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان، سپرنٹنڈنگ انجینئر غربی جی ایم حب ، اسٹاف آفیسر موہن لعل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے ایم ڈی واٹربورڈ کی توجہ ہاکس بے اسکیم 42میں واقع صحافی سوسائٹی میں پانی کی عدم فراہمی کی جانب مبذول کرائی اور انہیں نقشے کی مدد سے سوسائٹی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کے باعث صحافی سوسائٹی میں تعمیراتی کام متاثر ہورہا ہے اور اسکی وجہ سے آبادکاری ممکن نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ