گورنرمحمدزبیرسے ملائیشین قونصل جنرل خیر النضرن عبدالرحمن کی ملاقات

57
گورنر سندھ محمد زبیر سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل خیرالنضرن عبدالرحمن گورنر ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنرسندھ محمد زبیر سے ملائیشیا کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل خیر النضرن عبدالرحمن نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک ملائیشیا دو طرفہ تعلقات ، عالمی حالات اور سی پیک کے تناظر میں
کراچی شہر کی اہمیت ، سرمایہ کاری ، تجارت اور اقتصادی امور سمیت اہمیت کے حامل دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سفارت کاری کے ذریعہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام ، فروغ ،باہمی مفادات کے تحفظ ، مشترکہ اہداف اور دیگر امور کو احسن طریقہ سے انجام دیا جا سکتا ہے۔ قونصل جنرل خیر النضرن عبدالرحمن نے کہاکہ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ ملائیشیا کے سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ