بلوچستان ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تقرری کا امکان

203

بلوچستان ہائی کورٹ کی جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو ستمبر میں بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے، اگر وہ مذکورہ منصب پر فائز ہوتی ہیں تو وہ پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس کہلائیں گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ چیف جسٹس محمد نور 31 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 30 جولائی کو متوقع ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔جسٹس سید طاہرہ صفدر 5 اکتور 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں اور وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے 22 اپریل 1982 کو مقابلے کا امتحان پبلک سروس کمیشن سے پاس کرنے کے بعد اپنا کیرئر بطور سول جج شروع کیا۔جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اس 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں، جو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کے خلاف سنگین بغاوت کے کیس کی سماعت کررہی ہیں، مذکورہ خصوصی عدالت کرمنل لاء ترمیمی (خصوصی عدالت) ایکٹ 1976 کے سیکشن 4 کے تحت قائم کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ