پاکستان کا مہاجرین کے بارے میں پہلے جامع معاہدے کا خیر مقدم

174
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی عالمی انسداد منشیات کے حوالے سے سیشن سے خطاب کررہی ہیں180716-12-35 این اے 240سے مجلس عمل کے امیدوار عبدالجمیل خان کی قیادت میں ریلی کورنگی لانڈھی سے گزررہی ہے
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی عالمی انسداد منشیات کے حوالے سے سیشن سے خطاب کررہی ہیں180716-12-35 این اے 240سے مجلس عمل کے امیدوار عبدالجمیل خان کی قیادت میں ریلی کورنگی لانڈھی سے گزررہی ہے

نیویارک (اے پی پی) پاکستان نے دنیابھر کے مہاجرین کے بارے میں پہلے جامع معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس معاہدہ سے بین الاقوامی سطح پر مہاجرین کے مسئلے کو بہتر طور پر حل کرنے، درپیش چیلنجزپر قابو پانے ، مہاجرین کے حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقی میں کردار کے حوالے سے بڑی مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مہاجرت کو باقاعدہ اور محفوظ اور منظم بنانے بار گلوبل کمپیکٹ معاہدہ کے مسودے کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد کہا ہے کہ کئی جہتی
کامیابی تاریخی لمحہ ہے جبکہ اس معاہدے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک 2 سال تک بحث اور مشاورت کرتے رہے ہیں ۔ جبکہ صرف امریکا اس ضمن میں ہونے والی بات چیت اور مذاکرات سے لاتعلق رہا۔ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس معاہدہ میں مہاجرین اور پناہ گزینوں میں فرق کو واضح کیا گیا ہے اور ان کی حیثیت سے قطع نظر تمام مہاجرین کے حقوق کو برقرار رکھا گیا ہے اور مہاجرین کو دی جانے والی سہو لیات کے لیے واضح رہنما اصول د یے گئے ہیں۔ مہاجرین کے بارے میں گلوبل کمپیکٹ معاہد ے کی بین الحکومتی کانفرنس میں باضابطہ طور پر منظور ی دی جائے گی جو کہ مراکش کے شہر مراکیش میں 10 اور 11 دسمبر کو منعقد ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ