ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، نوح بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

106

تاشقند(جسارت نیوز) ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا، انھوں نے ملک کے لیے یہ کارنامہ 105 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں انجام دیا۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ ایونٹ میں نوح دستگیر بٹ نے ایک گولڈ اور 9سلور میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کی، نوح بٹ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ادھر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ نے نوح بٹ کے عمدہ کھیل پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ مستقبل کے ایونٹس میں بھی جاری رکھیں گے۔سی ای او فیڈریشن کے مطابق پاکستان ٹیم18جولائی کو لاہور واپس آئے گی، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ