ود ڈے سیریز ، پاکستان کی نظریں کلین سوئپ پر، دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

106
بلاوایو: زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں
بلاوایو: زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں

بلاویو(جسارت نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج بلاویو میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا 12بجے شروع ہو گا۔پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 201رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، جس کے بعد سرفراز احمد اینڈ کمپنی نے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے خواب دیکھنے شروع کر دیے ہیں۔ پاکستان ٹیم نے دوسرے میچ کیلئے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے، ون ڈے سیریز جیت کر ہی وطن واپس آئیں گے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور پہلے ون ڈے میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہو گیا ہے، گرین شرٹس کے کھلاڑی دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش ہیں تو دوسری جانب میزبان ٹیم متواتر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے، توقع ہے کہ وہ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 18 جولائی، چوتھا ون ڈے 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 22 جولائی کو کھیلے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ