جسارت ہی مزدور دوستی کا حق ادا کررہا ہے‘ عزیز میمن

44

سابق وفاقی وزیر محنت اور مزدور رہنما عبدالعزیز میمن نے کہا کہ میں قاضی سراج اور روزنامہ جسارت سے عرصہ دراز سے اچھی طرح واقف ہوں اور جہاں تک ان کی مزدور خدمات کا تعلق ہے تو ان کو سرکاری ایوارڈ ملنا چاہیے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام مزدور رہنما ان کو سرکاری سطح پر ایوارڈ دلانے کے لیے کوشش کریں۔ جسارت کے علاوہ اس ملک کے تمام اخبارات اربوں کھربوں روپے کماتے ہیں لیکن محنت کشوں کی خاطر خسارہ صرف جسارت ہی برداشت کررہا ہے۔ قاضی سراج اور جسارت کا مزدور تحریک پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ وہ آجر اور اجیر دونوں کا نقطہ نظر بلا امتیاز شائع کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ