کلفٹن ڈیفنس کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،زکریا حسین 

135

رئیل اسٹیٹ کو انڈسٹری کا درجہ دلانا جی ڈی اے کے انتخابی منشور میں شامل ہے ،غازیہ علی

جی ڈی اے کے امیدواروں ہما بانواور خرم علی شاہ کا ڈیفیکلریا کے اجلاس سے خطاب

کراچی:کلفٹن ڈیفنس کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کو انڈسٹری کا درجہ دلانا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انتخابی منشور کا حصہ ہے، رب کریم نے کامیابی سے سرفراز کیا تو ایس آر بی میںرجسٹریشن ،حکومت سندھ کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے لائسنس کا اجراء اور ایف بی آر میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے حوالے سے مختلف ٹیکسز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پی ایس 111 کے امیدوار زکریا حسین نے ڈیفنس کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن (ڈیفیکلریا) کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جی ڈی اے کی جانب سے کلفٹن ڈیفنس حلقے کے دیگر قومی و صوبائی امیدواران NA-247 کی غازیہ علی ،PS-110کی ہما بانو ، PS-109 کے خرم علی شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ زکریا حسین نے ڈیفیکلریا کے عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی کہ چونکہ میں خود رئیلٹر ہوں اور اس شعبے سے وابستگی کی بنیاد پر رئیل انڈسٹری کے مسائل سمیت کلفٹن ڈیفنس میں پینے کے پانی اور علاقے میں قبرستان کی عدم دستیابی جیسے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔ پیپلز پارٹی نے وفاق اور صوبے میں حکومت ہونے کے باوجود رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سمیت کلفٹن ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں سابقہ حکمرانوں نے کرپشن جیسے موذی مرض میں خود کو مبتلاکرکے عوام کو مایوس کردیا ہے اس موقع پر ڈیفنس کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مظہر حسین، جنرل سیکریٹری جوہر اقبال ، جوائنٹ سیکریٹری یونس رضوی، کوآرڈینیشن سیکریٹری سید ثاقب شاہ ، ایجوکیشن سیکریٹری معاذ لیاقت، میڈیا سیکریٹری عمران زمان و دیگر ارکان سمیت سندھ رئیلٹرز فورم کے پرویز آفندی ، بزرگ رئیلٹر ملک مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔ قبل ازیں مہمانوں کی آمد پر ایسوسی ایشن کی جانب سے گلدستے پیش کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com