رحمان ملک نے پرویز خٹک کے ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا

429

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔

رحمٰن ملک نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کی جانب سے پیپلز پارٹی، ورکرز اور جھنڈے کے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اپنا غیرذمہ دارانہ بیان واپس لیں اور کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما پرویز خٹک کے منہ سے گالیاں گلوچ دینا مناسب نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ سالہا سال پرویز خٹک پیپلز پارٹی کا کارکن رہے اور ان کے گھر پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا بھی رہا تھا۔

انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے گالم گلوچ سے لگتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی باشعورشخص عام حالات میں اس طرح کی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرسکتا۔ساتھ ہی رحمٰن ملک نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے پرویز خٹک کے علاوہ جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ دواہریا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ