جارحانہ پالیسی تبدیل نہ کرنے سے ایران مزید تنہا ہو جائے گا‘ سعودی عرب

52
برسلز: سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر یورپی امور خارجہ کی نگران فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات کررہے ہیں
برسلز: سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر یورپی امور خارجہ کی نگران فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات کررہے ہیں

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر نے کہا ہے کہ اگر ایران اپنی جارحانہ پالیسیوں سے باز نہ آیا تو دنیا میں وہ مزید تنہا ہوجائے گا۔ برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔ خبررساں ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جمعہ کے روزبرسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں یورپی پارلیمان کے کئی ارکان سے ملاقاتیں کی تھیں اور داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ