لندن :میئر صادق خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو احمق قرار دے دیا

147
لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملکہ الزبتھ دوم سے آگے چل رہے ہیں
لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملکہ الزبتھ دوم سے آگے چل رہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں برطانیہ میں مظاہرین کے درمیان گھرے ہوئے ہیں، جب کہ دوسری جانب وہ اپنے طرز عمل اور بیانا ت سے برطانوی سیاستدانوں کو بھی اشتعال دلا رہے ہیں۔خبررساں اداروں کے مطابق لندن کے مئیر صادق خان اور ٹرمپ کے درمیان لفظوں کی جنگ بھی ہوئی۔ ٹرمپ نے تارکین وطن کو لندن میں جرائم میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے لندن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا،جس کے جواب میں صادق خان نے امریکی صدر کے بیان کو احمقانہ قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دورۂ برطانیہ کے دوران مظاہرین سے گھبرہوئے ہیں۔خبررساں ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے پہلے بریگزٹ منصوبے کو برا کہا،لیکن تھریسامے کے خطاب کے بعد انہوں نے بریگزٹ کی تعریف شروع کردی۔ مقامی ذرائع ک مطابق لندن میں ڈھائی لاکھ افراد نے ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔ لندن اور گلاسگو سمیت کئی شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور خوب نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت انگیز اورپر تشددپالیسی کی برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔ مظاہرین نے احتجاج کے لیے امریکی صدر کا مذاق اڑانے کے لیے نارنجی رنگ کا غبارہ برطانوی پارلیمان اسکوائر کے سامنے فضا میں بلند کررکھا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلاسگو روانگی سے پہلے ٹرمپ نے تھریسامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی پھر ملکہ برطانیہ سے چائے پر ملاقات ہوئی، تاہم صدر ٹرمپ نے اس دوران اپنے متنازع بیانات اور طرز عمل سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے سیاستدانوں کو خوب ناراض کیا۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے گارڈ آف آنر کی تقریب میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو گڑبڑادیا۔ تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر خود تو اپنی ہی دھن میں آگے بڑھ گئے، لیکن ان کے پیچھے آنے والی ملکہ برطانیہ کشمکش کا شکار ہوگئیں۔ ملکہ راستہ تلاش کرنے کے لیے دائیں بائیں مڑتی رہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے 4 روزہ غیر رسمی دورے پر امریکی صدر اپنے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا وفد لے کر آئے ہیں۔ ان کے ہمراہ بڑی تعدادمیں سیکرٹ سروس اہل کار، فوجی کمیونیکشن اسٹاف، میڈیا ارکان، ڈاکٹر، ذاتی باورچی اور ذاتی لیموزین بھی ہے۔ وفد میں شامل افراد کے لیے ہوٹل کے 750 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔
امریکی صدر/احمق

Print Friendly, PDF & Email
حصہ