ہارون بلور پر حملے میں طالبان نہیں ہمارے اپنے ملوث ہیں،غلام احمد بلور

422

اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میرے بھتیجے کو طالبان نے نہیں بلکہ ہمارے اپنوں نے شہید کیا ، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، ہارون بلور کے قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کو اس واقعہ سے فائدہ پہنچا۔

پشاور کے علاقے یکہ توت میں دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے بیان دیا ہے کہ ہم نے ہارون بلور کو شہید کیا لیکن معاملہ اس کے برعکس ہے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہارون بلور کے قتل میں طالبان نہیں ہمارے اپنے ملوث ہیں۔

غلام احمد بلور نے شعر سناتے ہوئے کہا کہ دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی، ہمیں ایسی ملومات ملی ہیں کہ اس واقعہ میں اپنوں کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کے قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کو اس واقعہ سے فائدہ پہنچا، سانحے سے طالبان کو تو کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا، ہمارے مخالفین سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے لیکن ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں اور ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، دشمن ہمیں مارتے جائیں گے اور ہم لڑتے جائیں گے لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے میدان میں اتریں گے اور پی کے 78 میرے بیٹے شہید ہارون بلور کی نشست ہے وہاں ایسا امیدوار لائیں گے جو جیتے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ