امریکی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے تعلیمی وثقافتی  تعاون کے مواقع  اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ

120

 

 

اسلام آباد : امریکی نائب وزیر خارجہ  برائے تعلیم وثقافتی امور  میری رائیس نے  ۱۱  سے ۱۳ ِ جولائی  تک  اسلام آباد کادورہ کیا ، جس میں انہوں نے محکمہ خارجہ  کی جانب سے امریکی سفارتخانہ کی توسط سے  پاکستانیوں کے لیے مہیا  کیے جانے والے تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں  کے مواقع کو اجاگر کیا۔

نائب وزیر خارجہ  رائیس نے   پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین  ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی ،کمیشن پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کی بہتری کے کلچر کوامریکہ اور پاکستان کے اساتذہ اور منتظمین کے درمیان علمی روابط کunnamed (4)ے ذریعہ فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے فلبرائٹ پروگرام سمیت پاک  امریکہ حکومتوں کے درمیان جاری تعلیمی شراکت داری کے  پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فلبرائٹ امریکی حکومت کی طرف سے تعلیمی تبادلے کا اعلیٰ ترین پروگرام ہے اور پاکستانی اور امریکی حکومت  اشتراک کی بدولت دنیامیں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام سمجھاجاتا ہے۔

پاکستان میں یو ایس ایجوکیشنلفاؤنڈیشن فلبرائٹ پروگرام کا انتظام چلاتی ہے،میری رائیس نے اس ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا  اختر سے  بھی ملاقات کی۔ نائب وزیرنے  فلبرائٹ اسکالرشپ کے تحت    ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور لینگوئج ٹیچنگ اسسٹنٹ  پروگرام سمیت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لئے امریکہ  روانہ ہونے والے   ۱۵۶   پاکستانی طالبعلموں سے بھی  گفتگو   کی۔  انہوں نے  پاکستان۔یو ایس الومنائی نیٹ ورک ( پییو اے این ) انٹرنیشنل کانفرنس  کی افتتاحی تقریب میں  آٹھ افغان طالبعلموں سمیت امریکی الومنائی نیٹ ورک کے۲۱۰شرکا ء سے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ بھی کر تے ہیں qazijavaid@jasarat.com