عوام کو گدھا کیوں کہا؟ عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر

54

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کو گدھا کیوں کہا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے نارووال میں شہریوں کے لیے گدھے کا لفظ استعمال کیا جو کہ پاکستان کے ووٹرز، شہریوں اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔درخواست میں کہا
گیا ہے کہ عمران خان ہر تقریر میں تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔ عمران خان کو آرٹیکل 62اور 63کے تحت نااہل کیا جائے اور عمران خان کی تقریر براہ راست ٹی وی پر دکھانے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ درخواست میں عمران خان، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ