ماسکو: بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق شنگھائی تنظیم کا مشاورتی اجلاس

44

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے نائب وزراء خارجہ نے کہا ہے کہ ایس سی او رکن ممالک کے مابین علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ بات جمعہ کو ماسکو میں منعقدہ ایس سی او کی بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق نائب وزراء خارجہ کی سطح کے مشاورتی اجلاس میں کہی گئی۔ اجلاس کا اہتمام رشین فیڈریشن نے کیا تھا۔روس کے
نائب وزیر خارجہ ایگور مارگلوف نے اجلاس کی صدارت جبکہ روس، پاکستان، چین، بھارت، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں اور ایس سی او سیکرٹری جنرل نے اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ایس سی او ظہور احمد کررہے تھے جبکہ روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایس سی او کی اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کیساتھ تعاون پر نظر ثانی کی گئی۔ اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان علاقائی و بین الاقوامی باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ پاکستان نے ایس سی او اور یو این تنظیموں کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے تعاون کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی وفد نے امن ،سلامتی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.