مجلس عمل کے وفد کی عبدالرزاق اسکندر‘ مولانا اعجاز مصطفی سے ملاقات

57

کراچی( اسٹاف رپورٹر )متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اور این اے 242پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹونے وفد کے ساتھ مہتمم جامعہ اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور عالمی تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا اعجازمصطفی سے الگ الگ ملاقات کر کے ان کو کل 15 جولائی کوباغ جناح کراچی میں مجلس عمل کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت اور 25 جولائی کو عام انتخابات میں ایم ایم اے کے نمائندوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی،دونوں جید علما کرام نے اپنی بھرپور حمایت اور دینی اتحاد مجلس عمل کے نمائندوں کی کامیابی کی دعا کی۔ وفد میں جمعیت اتحاد
العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید، سید نظام الدین شاہ، خیر محمد تنیوشامل تھے۔اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ 70 سال سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کی اکثریت نے نہ صرف قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پس پشت رکھا ہے بلکہ ذاتی مفادات کے لیے اسلامی تشخص مجروح،ملکی عزت و وقارکو بھی داؤ پر لگادیا ہے۔اس لیے اسلامی و خوشحال پاکستان اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے 25 جولائی کو مخلص و دیانتدار قیادت کی کامیابی ناگزیر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ