پرامن انتخابات کیلیے وزرائے اعلیٰ کا ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کامطالبہ 

42

اسلام آباد (آن لائن) عام انتخابات کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزرئے اعلیٰ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے، نواز شریف کی آمد کے موقع پر شہباز شریف کو گلہ پھاڑ پھاڑ کر کارکنوں کو بلانے کی کیوں ضرورت پڑ گئی؟،یہ مکافات عمل ہے کہ نااہل، کرپٹ اور چور شخص کو کوئی استقبال کرنے والا باہر نکلا ہی نہیں ہے، اس موقع پر موبائل فون کی بندش نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ نگراں حکومتیں محدود اختیارات کے ساتھ آتی ہیں وزرائے اعلیٰ کو چاہیے کہ انتخابات کے انعقاد اور ملکی مستقبل کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا کر مشترکہ طور پر فیصلہ کریں۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن کے پیسے لوٹے گئے انہیں کہا جارہا ہے ہمارے استقبال کے لیے آئیں، دستاویزات سے پتا چلا اربوں روپے کی ایون فیلڈ پراپرٹی نواز شریف اور ان کی بیٹی کے نام پر ہے۔انہوں نے بنوں میں اکرم درانی کے قافلے پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ