ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلیے ایس ایم ایس سروس متعارف 

38

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی گئی۔ فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔عدالت عظمیٰ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا جس کے تحت میسج میں ڈیم لکھیں اور 8000 پر بھیج دیں۔میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔ عدالت عظمیٰ کے قائم کردہ فنڈز میں چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں سے فنڈز دینے کی اپیل کی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے ملازمین نے ڈیموں کے لیے اپنی تنخواہیں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ