ایشین گیمز ‘تربیتی کیمپس کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین غائب

33

اسلام آباد (جسارت نیوز)ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے جاری تربیتی کیمپس کی نگرانی کیلئے قائم کی گئی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین قومی اتھلیٹس کے ٹریننگ پلان کو بہتر بنانے کی بجائے نجی افراد کی منعقدہ فٹنس اور ٹرینرز کورس کروانے جا پہنچے ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسران بھی معاملے پر حیران رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی 18ویں ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے گیمز میں حصہ ہونیوالی کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں لگائے ہوئے ہیں اور ان تربیتی کیمپس کو با مقصد بنانے کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جونیئر انسٹرکٹر اتھلیٹکس نصر اللہ رانا کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی تاکہ تربیتی کیمپس پر مکمل نظر رکھی جا سکے اور متعلقہ فیڈریشنز کے کوچز کیساتھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت کھلاڑیوں کی تربیت کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کی جا سکے تاہم اسپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین نصر اللہ خود چھٹیاں لیکر نجی افراد کو ٹریننگ دینے کیلئے سر گرم دکھائی دیے اور ایشین گیمز میں حصہ لینے والے قومی اتھلیٹس کے ٹرئینگ پلان کو بہتر بنانے کی بجائے پاکستان اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقدہ فٹنس اور ٹرینرز کورس کروانے میں مصروف دکھائی دیے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ