اشفاق ندیم احمد کا نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ

27

اسلام آباد (جسارت نیوز) سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر ) اشفاق ندیم احمد نے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے ہونیوالے ٹرائلز کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہونیوالے 3 روزہ ٹرائلز میں ملک بھر سے 250سے زائد ہاکی پلیئرز نے شرکت کی جنہیں پاکستان آرمی کے سابق ڈائریکٹر اسپورٹس بریگیڈیئر (ر) سلیم نواز ملک ، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپین منظور الحسن سمیت دیگر نے بھی دیکھا ۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس بریگیڈیئر (ر) سلیم نواز ملک کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلیے ماڑی پیٹرولیم کی ہاکی ٹیم کی تشکیل کے فیصلے کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے اس موقع پرسابق کور کمانڈر اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد نے ٹرائلز میں شریک نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور کہاکہ انہیں ہاکی کھیل سے محبت ہے‘خود بھی ہاکی کھیلتا رہا ہوں، ہماری کوشش ہے کہ با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرے جبکہ امید کرتا ہوں کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے کارپوریٹ ادارے اپنا کردار ادا کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.