نیپال کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ ہالینڈ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کریگی

33

ایمسٹرڈیم(جسارت نیوز) نیپال کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دورہ ہالینڈ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرے گی۔ ہالینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان2 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اگست جبکہ دوسرا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ نیپال نے رواں سال مارچ میں زمبابوے میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کیا تھا اور وہ اگست میں ہالینڈ کے خلاف ڈیبیو کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ