انگلینڈ اور بھارت کے مابین دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

31

لندن(جسارت نیوز)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج لندن میں کھیلا جائیگا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ، بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی، اس سے قبل کھیلی گئی 3 ٹی ٹوyنٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ