کنگسٹن ٹیسٹ‘ویسٹ انڈیز نے پہلے روز 295رنز بنالیے

138
کنگسٹن: کوئنٹن ڈی کوک بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کلین بولڈ ہوتے ہوئے 
کنگسٹن: کوئنٹن ڈی کوک بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کلین بولڈ ہوتے ہوئے 

کنگسٹن (جسارت نیوز)براتھویٹ کی شاندار سنچری اور ہٹمائر کے ناقابل شکست 84 رنز کی بدولت ویست انڈیز نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 295 رنز بنالیے، براتھویٹ نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 110رنز بنائے جبکہ ہٹمائر ناقابل شکست 84 رنز بنائے، پاؤل اور ہوپ بالترتیب 29،29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بنگلا دیش کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہدی حسن مرزا نے 3 جبکہ تاج الاسام نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کنگسٹن میں شروع ہوا تو بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی طرف براتھویٹ اور اسمتھ نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا میزبان ٹیم کے پہلے دو کھلاڑی 59 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے،ا سمتھ 2 رنز بناکر مہدی کے گیند پر مومن الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، پاؤل دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 29 رنز بناکر مہدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، براتھویٹ نے ایک اینڈ پر بااعتماد اننگز کا سلسلہ جاری رکھا، براتھویٹ اور ہوپ کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنے دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی اسکور 138رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر ہوپ آؤٹ ہوگئے، وہ میزبان ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 29رنز بناکر تاج الاسلام کی گیند پر نورالحسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد براتھویٹ اور ہٹمائر کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 109 قیمتی رنز بنے اس موقع پر براتھویٹ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئے انکو 110کے انفرادی اسکور پر مہدی نے تاج الاسلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ہٹمائر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ