عالمی کپ میں تیسری پوزیشن کی جنگ

142

سید پرویز قیصر
عالمی کپ فٹ بال 2018 تیسری پوزیشن کے لئے سابق عالمی چمپئینن انگلینڈ او ربلجیم کے مابین آج سینٹ پیڑسبرگ امیں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا یہ عالمی کپ میں تیسراور مجموعی طور پر23بین الاقوامی میچ ہوگا۔ابھی تک جو 22 میچ دونوں کے درمیان کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈ نے15 اور بلجیم نے2 جیتے ہیں۔ دونوں کے مابین 5,5 برابر رہے ہیں۔ انگلینڈ نے70 گول کئے ہیں اور اس کے خلاف26 گول ہوئے ۔
عالمی کپ کے فائنل راؤنڈ میں دونوں کے درمیان ابھی تک جو 3 میچ کھیلے گئے ہیں ۔اس میں دونوں نے ایک ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ برابر رہا ہے۔ 17 جون 1954کو جب دونوں کے مابین مقاابلہ ہوا تھا تو میچ 4-4 گول سے برابر رہا تھا۔26 جون 1990 کو دوسرے راؤنڈ کا میچ انگلینڈ نے صفر کے مقابلے ایک گول سے جیتا تھا۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں دونوں کا مقابلہ جب گروپ میں ہوا تھا تو بلجیم نے انگلینڈکو صفرکے مقابلے ایک گول سے ہرایا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے 1966 اپنے گھر پر ٹائٹل جیتا تھا جبکہ1990 میں اسے چوتھی پوزیشن ملی تھی۔ اگر انگلینڈ بلجیم کے خلاف کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کرے گا۔ اس سے پہلے اس کو1990 میں تیسری پوزیشن ملی تھی مگر اسے اٹلی نے ایک کے مقابلے میں2 گول سے شکست دی تھی۔
بلجیم نے اب تک کی سب سے اچھی کارکردگی 1986 میں دکھائی تھی اور چوتھی پوزیشن کا حقدار قرار پایا تھا۔ اس کو فرانس نے فاضل وقت میں2 کے مقابل 4 گول سے شکست دی تھی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر تھیں۔
انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کو ۳ کے مقابلے میں4 گول سے ہراکر28 سال بعد پہلی مرتبہ اور مجموعی طور پر دوسری مرتبہ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ اس نے 1966 میں جب پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تو پرتگال کو ایک کے مقابلے 2 گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔فائنل میں اس نے مغربی جرمنی کو2 کے مقابلے میں4 گول سے شکست دیکر ٹائٹل پر قبضہ کیا تھا۔1990 میں جب وہ دوسری مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کامیاب ہوا تھا تو اسے مغربی جرمنی نے پنالٹی شوٹ آوئٹ میں3 کے مقابلے میں4 گول سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ تب تیسری پوزیشن کے لئے کھیلا گیا میچ اٹلی سے ایک کے مقابلے 2 گول سے ہار ا تھا۔
بلجیم نے موجودہ ٹورنامنٹ میں جو6 میچ کھیلے ہیں اس میں صرف ایک میں اسے شکست ہوئی ہے اس کو واحد شکست سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں ملی ہے۔ اس نے ابھی تک 14 گول کئے ہیں اتنے گول کوئی اور ٹیم اسکور نہیں کرسکی۔ بلجیم کے خلاف6 گول ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے اس نے کبھی بھی ایک عالمی کپ میں اتنے میچوں میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔انگلینڈ کی ٹیم نے ابھی تک جو12 گول کئے ہیں وہ ایک عالمی کپ میں ا س کی طرف سے سب سے زیادہ ہیں۔ انکے کپتان ہیری کین6 گول کرکے انگلینڈ کا ایک عالمی کپ میں سب سے زیاوہ گول کرنے کا گیری لائینکر کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ